روس نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سکھوئی 35 طیارے دے کر دوستی کا حق ادا کر دیا

    وسیم حسن 

 

     امریکہ کے ایف35 لڑاکا طیارے کواس وقت دنیا کا سب سے خطرناک طیارہ مانا جاتا ہے جو کسی بھی موسم میں اڑنے کی خاصیت رکھتا ہے اور2000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دشمن کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے اس لیے پوری دنیا امریکہ سے اس ہتھیار کی مانگ کر رہی ہے ۔

 

    امریکہ اپنے اس خطرناک طیارے کومشرق وسطٰی میں ایران کے خلاف استعمال کر رہا ہے امریکہ نے یہ جنگی جہاز اپنے دوست اسرائیل کو دیے ہیں اور اسرائیل کئ مرتبہ  سیریا میں ایران کے فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ان طیاروں کے استعمال کی دھمکی دے چکا ہے ۔ 

 

    ایران کو اسرائیل کی ان دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے ایک ایسے ہتھیار کی ضرورت تھی جو امریکہ کے اس خطرناک ہتھیار کا منہ توڑ جواب دے سکےاور اب ایران کی یہ ضرورت روس پوری کر دے گا ۔ 

 

    یورپی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہےکہ شاہد ڈرونز کے بدلے روس بہت جلد ایران کو سکھوئی 35 جنگی طیارے  دینے والا ہے یورپی میڈیا کے اس دعوے سے اسرائیل کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ایران ہی نہیں بلکہ بدلے میں روس بھی ایران کی مکمل مدد کر رہا ہے ۔ 

 

    روس کا سکھوئی 35 ایسا طیارہ ہےجو امریکہ کے ایف 35 لڑاکا طیارے سے مقابلہ کرنے کی خاصیت رکھتا ہے اس لیے اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کے لیے بھی یہ خبر پریشان کن ہے ۔ 

 

    یورپی میڈیا نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ روس اور ایران کےدرمیان سکھوئی 35 معاہدہ ہونے سے پہلے ہی ایران کے پائلٹوں کو یہ جہاز اڑانے کی روس میں ٹریننگ دی جا چکی ہے  اس لیے یہ ہتھیار ایران کے ہاتھ لگتے ہی وہ دشمن کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+