ایران نے امریکہ کو یورپ اور ایشیا دو دو اطراف سے آنکھیں دکھا دیں
- 24, دسمبر , 2022
وسیم حسن
ایران نے امریکہ کو یورپ اور ایشیا دو اطراف سے آنکھیں دکھا دیں ایشیا میں اسرائیل اور امریکہ کا دوست ملک آذر بائیجان ایران کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے حالانکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے۔
لیکن اب امریکہ میں موجود آذر بائیجان کے سفیر نے بیان دیا ہے کہ ہم ایران پر حملہ کرنے کے لیے اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گےامریکہ اور اسرائیل جو کہ آذر بائیجان کی ایران سے ملحق سرحد کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
اسرائیل منصوبے کے مطابق آذر بائیجان میں اپنی مو جودگی لگاتار بڑھا رہا تھا آذر بائیجان ٪80 ہتھیار اسرائیل سے خریدتا ہے اسرائیل کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے آذر بائیجان کی سرحد پر اپنے ہتھیار تعینات کر دے گا لیکن آذر بائیجان نے اس سے صاف انکار کر دیا یہ انکار امریکہ اور اسرائیل کے لیے بہت بڑا جھٹکا تھا۔
ایشیا کے ساتھ یورپ میں بھی ایران نےامریکہ کو منہ توڑ جواب دیا زیلینسکی نے امریکہ کے دورے کے دوران ایران کو دہشتگرد ملک قرار دیااور ایران پر یہ الزام لگایا کہ وہ روس کو شاہد 136 ڈرونز دے کر لگاتار روس کی مدد کر رہا ہے ۔
ایران زیلینسکی کے ان الزامات پر بھڑک اٹھا اور اس نے کہا کہ یوکرین بار بار ایران پر روس کو 136 ڈرونز میزائل دینے کا الزام لگا رہا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا ایران نے کہا کہ یوکرین ایران پر الزام تراشی بند کرے ورنہ نتائج بہت برے ہوں گے ۔
تبصرے