روس کی مدد کرنے پر یوکرین نے ایران کو بڑی دھمکی دے دی
- 26, دسمبر , 2022
وسیم حسن
روس یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے کی وجہ سے یوکرین نے ایران کو بڑی دھمکی دی ہے کہ ایران جو ہتھیار روس کو دے رہا ہے ان ہتھیاروں کو تیار کرنے والے کارخانوں کو ہی تباہ کر دینا چاہیے ۔
صرف یوکرین میں ہی نہیں بلکہ امریکہ،فرانس،جرمنی،اسرائیل اور کینیڈا ان سب ملکوں میں ایران کو روس کی مدد کرنے سے روکنے کے لیے منصوبے بنائے جا رہے ہیں لیکن تاحال ایران پر ان ملکوں کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ۔
ایران نےیوکرین کے ان الزامات سے صاف انکار کر دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے جا رہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی اسمبلی میں امریکہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں ایران،شمالی کوریا اور دوسرے ملکوں کے ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے حالانکہ شمالی کوریا نے بھی واضح کر دیا ہے کہ انہوں نے اس جنگ میں روس کو کوئی ہتھیار نہیں بھیجے ۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ جنگ میں دوسرے ملکوں کے ہتھیار استعمال کرنا اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف ورزی ہے لیکن امریکہ اور یورپی ملک خود ان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین کو اول روز سے ہی ہتھیار دے رہے ہیں۔
تبصرے