روس اور ایران کی دوستی اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی
- 27, دسمبر , 2022
وسیم حسن
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں موساد کے چیف نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ ایران اپنے دشمن ملکوں پر حملے کی تیاری کر چکا ہے اس سے پہلے سعودی عرب نے بھی دعوٰی کیا تھا کہ ایران بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
سعودی عرب کے بیان کے بعد کئی ہفتوں تک امریکہ اور سعودی عرب کی فوج کو بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا تھا امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عراق بھی ایران کے نشانے پر ہے ۔
ایران نے پچھلے دو مہینوں سے موساد کے کئی جاسوس گرفتار کیے ہیں جو ایران میں حجاب کے خلاف کاروائی میں حصہ لے رہے تھے اور ایران میں بدامنی پھیلا رہے تھے۔
موساد نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے جس ایٹم بم کا خطرہ ستا رہا تھا اب ایران اور اس ایٹم بم کے درمیان صرف چند روز کا فاصلہ رہ گیا ہے ایران بہت جلد ایٹم بم بنا لے گا۔
اسرائیل کا دعوٰی ہے کہ ایران پچھلے تین مہینوں سے روس کو اپنے ڈرونز اور ہتھیار بھیج رہا ہے اور اس کے بدلےروس کی مدد سےایران خطرناک میزائلیں تیار کر رہا ہے جن کی پہنچ ہزاروں کلو میٹر تک ہو گی ان میزائلوں سے روس کو بھی فائدہ ہو گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ میزائلیں ایران کے دشمنوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ثابت ہوں گی ۔
تبصرے