ایران میں جاری فسادات کو بھڑکانے میں برطانیہ بھی پیش پیش
- 28, دسمبر , 2022
وسیم حسن
ایران میں پچھلے تین مہینے سے جاری دنگا فساد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ایران پہلے اسرائیل اور امریکہ کو ان بگڑتے حالات کا ذمہ دار ٹھہراتا رہا لیکن اب برطانیہ بھی اس کے دشمنوں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے کیونکہ ایرانی حکومت نے ایران میں حجاب کے خلاف باغیوں کا ساتھ دینے والے برطانیہ کے سات افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ان افراد کی گرفتاری کے بعد ایران بھڑک اٹھا اس نے برطانیہ کو انجام بھگتنے کی دھمکی دی اور اس کے ساتھ ساتھ حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی عورتوں اور مردوں کو بھی دو ٹوک بتا دیا کہ عورتوں کے لیے حجاب کے قانون اور شریعت میں نہ تو کوئی بدلاؤ ہو گا اور نہ ہی کوئی چھوٹ ۔
ایرانی حکومت پچھلے چند روز سے ان باغیوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کر رہی تھی لیکن اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے سختی سے یہ اعلان کر دیا ہے کہ سڑکوں پر حجاب جلانے اور پھاڑنے والی عورتوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائے موت بھی سنائی گئی ۔
ایران میں جاری حجاب احتجاج میں ایلن مسک بھی شامل ہو گئے ایلن مسک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کمپنی سٹار لنک باغیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور ان کی آواز دنیا کے کونے کونے میں پہنچائے گی ۔
ایلن مسک کے اس اعلان کےبعد ایرانی حکومت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ایران پہلے بھی یہ کہہ چکا ہے کہ امریکہ اور ایلن مسک کو ایران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں ۔
تبصرے