دنیا کی بڑی طاقتوں کی کوسوو اور سربیا کی سرزمین پر زور آزمائی

      وسیم حسن 

 

    روس ، یوکرین جنگ کے دوران آنے والے چند دنوں میں دنیا ایسی جنگ دیکھے گی  جس میں کئی بڑے بڑے ملک ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن جائیں گےاس جنگ کا آغاز کوسوو اور سربیا کی زمین سے ہوگا یہ دونوں یورپ کے چھوٹے چھوٹے ملکوں میں شامل ہوتے ہیں ۔ 

 

    لیکن ان ملکوں میں لگی آگ کی چنگاریاں  پورے یورپ بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں کیونکہ سربیا روس کا دوست ملک ہے اورایشیا میں چین بھی اس کے ساتھ کھڑا ہے دوسری طرف کوسوو ہے جس کے  ساتھ امریکہ ، یورپ اور نیٹو ہے ۔ 

 

    اسلیے اگر ان ملکوں نے ایک دوسرے کی طرف ایک گولہ بھی پھینکا تو روس اور امریکہ جیسے بڑے ملک اس جنگ کی لپیٹ میں آجائیں گےامریکہ سمیت نیٹو کے پانچ طاقتور ملکوں  برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور اٹلی نے سربیا کوچوبیس گھنٹوں کا وقت دیا ہے کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کوسوو سے ملحق بارڈر سے اپنی فوج کی تعیناتی ہٹا لے ۔ 

 

    سربیا کو بھی روس اور چین جیسے ملکوں کی حمایت حاصل ہے اس لیے سربیا نے بھی  جنگ لڑنے کے لیے اپنی فوج تیار کر رکھی ہےاور کوسوو سے ملحق سرحد پر مسلسل اپنی فوج کی تعیناتی بڑھا رہا ہےاور اپنی  خاص فوج کی تعداد 1500 سے بڑھا کر 5000 تک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ 

 

    اگر دونوں ملکوں میں حالات ایسے ہی بگڑتے گئے تونیٹو اور روس میں ایسی جنگ ہو گی جو عالمی جنگ  میں بدل سکتی ہے اسطرح امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین کی بجاۓ سربیا اور کوسوو بڑی جنگ کا مورچہ بن جائیں گے ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+