روس اور یوکرین کی افواج باخموت میں مورچہ زن

      وسیم حسن 

 

    پچھلے دس مہینوں سے جاری روس یوکرین جنگ میں یوکرین کے کئی شہر تباہ ہو چکے ہیں اور یہ تباہی رکی نہیں لگاتار جاری ہے اب یوکرین کے شہر باخموت کی باری ہے جو پچھلے ایک مہینے سے دونوں فوجوں کے حملوں کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے ۔ 

 

    باخموت میں آبادی کے نام پر صرف دونوں ملکوں کی فوج نظر آتی ہے پورا شہر پچھلے ایک مہینے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے  بڑی بڑی عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں پورا شہر اجڑی ہوئی بستی کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ 

 

    روس اور یوکرین کی فوجیں ایک دوسرے کے ٹھکانوں  پر حملے کر رہی ہیں یوکرین باخموت کے علاقے کو روس سے آزاد کرانا چاہتا ہے لیکن روس کی فوج کسی بھی صورت باخموت کا قبضہ نہیں چھوڑنا چاہتی کیونکہ باخموت کو چھوڑنے کا مطلب ہے یوکرین کے لیے کریمیا  تک پہنچنے کا راستہ ہموار کرنا اور روس ایسا کسی صورت نہیں چاہتا ۔ 

 

    اس وقت باخموت شہر میں بھیانک جنگ چل رہی ہے باخموت سے جاری ہونے والی  خبریں اور تصویریں دل دہلا دینے والی ہیں ہیلی کاپٹرز کی گرج اور میزائلوں کی چمک سےباخموت کا آسمان آگ اگل رہا ہے ۔ 

 

    روس اور یوکرین کی فوجیں آمنے سامنے آچکی ہیں روس کے حملوں سے تقریباً تمام پاور پلانٹس تباہ ہو چکے ہیں اس شہر کے لوگوں کے لیے سردی جھیلنا تو آسان ہو چکا ہے لیکن بارود کی گرمی برداشت کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+