ایران کا اسرائیل اور امریکہ کو کرارہ جواب

      وسیم حسن 

 

    ایران کے میڈیا کے مطابق اسرائیل نے چند روز قبل ایران کے ایٹمی ٹھکانے پر حملہ کرنے کی مکمل تیاری کر لی تھی کیونکہ اسرائیل اور امریکہ نہیں چاہتے کہ ایران ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو اس لیے اسرائیل اور امریکہ ہر صورت ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

 

    ایرانی میڈیا نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ کچھ دن پہلے اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مل کر اسرائیل میں  جو جنگی مشقیں  کیں وہ ایران کو  حملے کے لیے خبردار کرنے کے لیے ہی کی تھیں اور ایران نے بھی اپنے جنگی ہتھیاروں کی ایک ویڈیو بنا کر اسرائیل کو جواب دے دیا ہے ۔ 

 

    اس وڈیو کے ذریعے اسرائیل کو یہ دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس نے ایران کے ہتھیاروں کے ڈپو کی طرف  آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو ایران اسرائیل کے شہر تل ابیب کو نہیں چھوڑے گا ایران نے ہتھیاروں کی نمائش کی جو وڈیو جاری کی ہے اس میں ایران کی کئی میزائلیں اڑتی ہوئی ایک ساتھ دکھائی گئی ہیں ۔ 

 

    وڈیو میں یہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگراسرائیل نے ایران پر حملے کا منصوبہ بنایا تو ایران ایسا جواب دے گا کہ اسرائیل کے جنگی جہازوں کو اترنے کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی کیونکہ ایران اسرائیل کے فضائی ٹھکانوں کو چن چن کر کھنڈرات میں تبدیل  کر دے گا۔ 

 

    ایران نے اپنی جنگی مشقوں میں جن ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا ہےیہ ایسی تیز رفتار میزائلیں ہیں جو سات منٹ میں اسرائیل کے ہر کونے میں تباہی مچا سکتی ہیں ۔

 

    ایران کے ہتھیار ڈپو  میں آواز کی رفتار سے دس گنا تیز رفتار  کئی ہائپر سونک میزائلیں موجود ہیں جن کے ایک ہی حملے سے اسرائیل کے کئی شہر خاک میں ملائے جا سکتے ہیں ۔ 

 

      

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+