امریکہ کی ایران کو ڈرونز کے سپئر پارٹس دینے والی کمپنیوں پر پابندی
- 30, دسمبر , 2022
وسیم حسن
امریکہ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ یوکرین پر ہونے والے ہوائی حملوں اور تباہی کا ذمہ دار ایران ہے کیونکہ ایران کے شاہد 136 ڈرونز ہی روسی فوج کے کام آ رہے ہیں اور یوکرین میں تباہی مچا رہے ہیں ۔
امریکہ نے روس پر حملے روکنے کے لیے ایران کے ڈرونز بنانے پر ہی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے حالانکہ آج تک ایران نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ وہ روس کو ڈرونز دے رہا ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار ایران کو ہی ٹھہراتے ہیں ۔
امریکہ نے یورپ اور امریکہ کی ان کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہے جو ایران کو ہتھیاروں کے پرزے سپلائی کرتی تھیں ان میں سب سے اہم امریکہ میں تیار ہونے والے سیمی کنڈکٹرز ہیں جو ان ڈرونز کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں اس کے علاوہ امریکہ نے ایرانی ڈرونز کی تیاری کی تکنیک کو سمجھنےکی کوششیں بھی تیز کردی ہیں تاکہ یوکرین میں جاری ڈرونز حملوں کو روکا جا سکے ۔
لیکن ایران پر امریکہ اور یورپ کی کسی دھمکی کا کوئی اثر ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ امریکہ اس سے پہلے بھی ایران پر کئی مرتبہ پابندیاں لگا چکا ہےامریکہ نے ایران پر ایٹمی ہتھیار رکھنے اور بنانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے ۔
لیکن اس کے باوجود ایران نے ایٹم بم بنانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اب بھی امریکہ اور یورپی ملکوں کی دھمکیوں کے باوجود روس اور ایران کے درمیان رشتوں میں دراڑ نہیں آئی۔
تبصرے