ترکی نے یونان کے معاملے میں نیٹو کو بھی گھسیٹ لیا
- 30, دسمبر , 2022
وسیم حسن
ترکی اور یونان دو نیٹو ملک ایک بار پھر جنگ کی دہلیز تک پہنچ گئے ہیں ترکی نے یونان کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے ترکی اور یونان ایک دوسرے کے پڑوسی ملک ہیں لیکن دونوں کے آپس میں تعلقات کبھی بھی دوستانہ نہ رہے ۔
دونوں ملکوں کے درمیان زمین،آسمان اور سمندر تینوں مقامات اختلافات کی وجہ ہیں اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف کی وجہ ایجین سمندر ہے جس پر ترکی کئی مرتبہ یونان کو دھمکی بھی دے چکا ہے
اب ترکی کا کہنا ہے کہ اگر یونان امریکہ اور دوسرے ملکوں سےہتھیار خریدے گا اور ترکی کے خلاف ہتھیار اکٹھے کرے گا تو ترکی بھی اپنی تیز رفتار اور جدید ٹائیفون میزائل کا استعمال کر سکتا ہے ۔
یونان کے ایک نیوی کمانڈر بحیرہ ایجین کے ان حصوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے جن پر ترکی اپنا حق جتاتا ہے یونانی کمانڈر کے اس دورے سے رجب طیب اردگان بھڑک اٹھے اور انہوں نے یونان کے اس عمل کو ترکی کو اکسانے والا قدم کہا ۔
ترکی نے اس معا ملےمیں نیٹو کو بھی گھسیٹ لیا اردگان نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ یونان کو ایجین سمندر کے ان حصوں کی طرف بڑھنے سے روکے جن پر ترکی کا حق ہے ترکی نے نیٹو پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ نیٹو فوج کی جنگی مشقوں کے دوران یونان کے جہازوں نے ترکی کے جہازوں کو تنگ کیا تھا اس لیے نیٹو کو چاہیے کہ وہ یونان کوترکی کے معاملے میں من مانی کرنے سے روکے ۔
تبصرے