ایران کی جنگی مشقیں اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی
- 31, دسمبر , 2022
ایران نے اپنے دشمن ملکوں کے خلاف تینوں افواج کی جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں اس سے پہلے ایران 28 دسمبر کو اسرائیل پر بڑے حملے کی دھمکی دے چکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ چند منٹوں میں تل ابیب کو خاک میں ملا دے گا
ان دھمکیوں کے بعد اب ایران کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کے جواب میں اسرائیل نے بھی جنگی تیاریاں شروع کر دی ہیں اسرائیل کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے اس پر حملہ کیا تو وہ بھی خاموش نہیں بیٹھے گا اور اسرائیل اپنی حفاظت کر سکتا ہے۔
ایران کے بحری بیڑے آبنائے ہرمز میں گشت کرتے دکھائی دینے لگے ہیں ایران کے جنگی جہازوں سے کئی میزائلیں داغی گئیں اپنے بنائے گئے نشانوں کو تباہ کرتے ہوئے ایران کے جنگی طیاروں نے دھرتی ہلا دی۔
ایران کے میڈیا نے ان فوجی مشقوں کی وڈیوز جاری کرتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ ایران کےہیروز اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں عمان میں آبنائے ہرمز میں ایران کی سالانہ فوجی مشقیں اب بھی جاری ہیں جن میں ایران کےہیلی کاپٹرز سب مرین اور بحری بیڑے شامل ہیں ۔
اٹھائیس دسمبر سے لے کر آج تک ایران کی جنگی تیاریوں سے کئی سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا ایران اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ ایران نے ان جنگی مشقوں کے ساتھ ساتھ یہ بیان بھی جاری کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس کے ایٹمی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو تل ابیب کو پل بھر میں تباہ کر دیا جائے گا۔
ان بیانات سے عرب کی سر زمین پر جنگی خطرہ منڈلانے لگا ہے روس اور یوکرین کی جنگ ایران کے لیے اپنی فوجی طاقت مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے اور ایران اس سے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے اب روس ایران کو ایٹم بم بنانے کی تکنیک دے سکتا ہے اور ایران بہت جلد ایٹمی طاقت بن سکتا ہے ۔
تبصرے