ایران کی آبنائے ہرمز میں جنگی مشقیں دشمن ملکوں پر خوف طاری کر رہی ہیں

      وسیم حسن 

 

    ایران میں آبنائے ہرمز سمندر کا وہ علاقہ ہے جو کئی ملکوں کو آپس میں جوڑتا ہے پوری دنیا کا  ٪25 تیل اسی راستے سے گزر کر دنیا کے کئی ملکوں کو پہنچتا ہے ۔

 

ایران نے حال ہی میں اس علاقے می اپنی زمینی ،،سمندری اور ہوائی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور دنیا کے ان ملکوں کو پریشان کر دیا ہے جو سال پہلے تک ایران کے ہتھیاروں اورعسکری طاقت پر ہنستے تھے اب وہی امریکہ،یورپ اور اسرائیل ایران  کے صرف ایک ہتھیار ڈرونز سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور یوکرین میں اس کے حملے نہیں روک پا رہے ۔

 

    اب  ایران نے اپنے راکٹ اور میزائل کی جھلک بھی دنیا کو دکھا دی ہے ایران کے وزیر خارجہ نے یہ کہہ دیا ہے کہ ایران کا یہ مؤقف ہے  وہ کسی ملک پر حملہ نہیں کرے گا لیکن اگر کسی ملک نے حملے میں پہل کی تو پھر اسے نہیں چھوڑے گا ۔

 

    ایران نے اس سال کے آغاز پر ہی جنگی مشقوں کے لیے جس علاقے کا انتخاب کیا ہے اگر ایران نے وہ راستہ بند کر دیا تو دنیا کے کئی ملک جوروس کے تیل کی سپلائی رک جانے کی وجہ سے پریشان ہیں ایران کا راستہ بند کرنے سے بدحال ہو جائیں گے ۔ 

 

    حالانکہ ایران کے متعلق یہ کہا جا رہا تھا کہ روس کی ہتھیاروں سے مدد کرنے پر امریکہ اوراس کے دوست ممالک نے ایران سے جو باز پرس کی ہےاس کے بعد ایران ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گاجو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہو لیکن ایران نے بالکل اس کے برعکس اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے امریکہ جیسے ملک کو بوکھلا کر رکھ دیا ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+