کم جانگ کا نئے سال کا جشن منانے کا انوکھا انداز

      وسیم حسن 

 

    شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر جب پوری دنیا جشن منا رہی تھی اور دنیا میں امن وسلامتی کی دعا ئیں مانگی جا رہی تھیں تو ایسے وقت میں کم جانگ اون اپنی بلیسٹک میزائلوں کے ٹیسٹ کر رہے تھے ۔ 

 

    کم جانگ نے 2023 میں اپنے جنگی ہتھیاروں کو بڑھانے کی قسم کھائی ہے انہوں نے بہت جلد لمبی دوری تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل تیار کرنے کا اعلان کیا ہے شمالی کوریا نے سمندر میں ایک نہیں بلکہ تین تین میزائلیں  داغیں ۔ 

 

    کم جانگ اون نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ جیسے خطرناک ملکوں کی چالوں سے نمٹنے کے لیے ہتھیاروں کو دوگنا تک بڑھانے کی ضرورت ہے شمالی کوریا نے پچھلے سال میں 38 مرتبہ70 نئی  تیز رفتار میزائلوں کے ٹیسٹ کیے۔

 

    اکتیس دسمبر 2022کو کم جانگ اون نے  پریڈ کے دوران بغیر کسی خاص موقعے کے اپنے ہتھیاروں کے ڈپوؤں سے تمام میزائلوں کو نکال کر سڑکوں پر تعینات کر دیا تاکہ دشمن پر خوف طاری رہے انھوں نے تقریباً ایک کلو میٹر کے دائرے میں اپنے سینکڑوں ایٹم بم لے جانے والی خطرناک میزائلیں کھڑی کر دیں نئے سال کا ایسا جشن صرف کم جانگ ہی منا سکتا ہے۔ 

 

    کم جانگ کی یہ میزائل پریڈ نیو کلیئر دھماکے کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے اس موقعے پر جہاں تک نظر جاتی ہے خطرناک جنگی ہتھیار سجے نظر آرہے ہیں اور شمالی کوریا کے فوجی کم کے حکم کے مطابق زور زور سے تالیاں بجانے پر مجبور ہیں جنہیں دیکھ دیکھ کر کم مسکرا رہا ہے اور وہاں کے لوگ خوف سے رو رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+