ایران نے اپنے خطرناک ابابیل ڈرون سے اسرائیل کے فوجی ٹھکانے کو تباہ کرنے کا وڈیو جاری کیا

      وسیم حسن

 

    اسرائیل کے  وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے عہدہ سنبھالتے ہی ایران سے اپنی دشمنی جتاتے ہوۓ بیان دیا ہے کہ ایران کا اسرائیل کو تباہ کر دینے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران اس لیے ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ اسرائیل کا نام و نشان مٹا دے لیکن اگر ایران نے اسرائیل پر حملے کے متعلق سوچا بھی تو اس کا انجام بہت برا ہو گا ۔

 

    ایران نے اسرائیل کی ان دھمکیوں کا رتی برابر اثر نہیں لیا بلکہ الٹا ایران کے میڈیا نے ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کا ایک نیا وڈیو جاری کیا جس میں ایران نے اسرائیل کی فوج کا ایک نقلی فوجی ٹھکانہ تیار کیا اور پھر اس کو تباہ کر کے اسرائیل کو حملے کیلیے اور نقصان اٹھانے کیلیے تیار رہنے کی دھمکی دی گئ ہے ۔

 

    اسرائیل کے فرضی فوجی ٹھکانے کو ایران نے اپنے سب سے خطرناک ابابیل ڈرونز سے تباہ کیا اس ڈرون سے نکلی پہلی میزائل نے اسرائیل کے جنگی جہاز کو تباہ کر دیا اس کے فوراً بعد داغی گئ دوسری میزائل نے اسرائیل کے فرضی فوجی ٹھکانے کا نام و نشان تک مٹا دیا ۔  

 

    ایران کی فوج نے اپنی جنگی مشقوں کے اس وڈیو کے ذریعے اسرائیل اور دوسرے دشمن ملکوں کو  اپنے سب سے خطرناک ابابیل ڈرون کی طاقت دکھا دی ایران 29 دسمبر سے ہی اپنے کئ خطرناک ڈرونز اور جنگی ہتھیاروں کی نمائش کر رہا ہے ۔

 

    ایران کے میڈیا نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ ایران کی فوج نے جاسوسی کرنے والے دشمن کے ایک جنگی جہاز کو مار گرایا ہے دعوے کے مطابق یہ جنگی جہاز ایران کی فوجی مشقوں کی جاسوسی کرنے آیا تھا لیکن ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلی میزائل نے پل بھر میں ہی اس جنگی طیارے کو ڈھیر کر دیا ۔

 

   ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے 150 کلو میٹر دور دشمن کے طیارے کو ایک ہی میزائل سے آسمان میں ہی تباہ کر دیا اس کیلیے ایران نے زمین سے آسمان میں مار کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کا استعمال کیا جو دشمن کا پتہ چلتے ہی سات منٹ میں ہی حملے کیلیے تیار ہو جاتا ہے اور اس کا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا دشمن کو تباہ کر کے ہی چھوڑتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+