روسی فوج کیو کو خالی کرانے میں کامیاب ہو رہی ہے

      وسیم حسن

 

    روس ، یوکرین جنگ آج بھی اسی طرح جاری ہے جیسے 24 فروری کو جنگ کا آغاز ہوا تھا اکتوبر کے مہینے سے روس کی فوج  یوکرین کے توانائ  ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہی ہے روس نے یوکرین کو شدید سردی میں ٹھنڈ سے مارنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

 

    یوکرین کے کئ شہر اس وقت بجلی ، پانی اور گیس سے محروم ہو چکے ہیں 2023 ء کے دو دنوں میں ہی روس نے یوکرین کے کئ شہروں پر 80 ڈرونز  حملے کیے زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف طویل ڈرون جنگ کا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔

 

    یوکرین کے شہر کیو پر روس کے ڈرونز حملوں کی وجہ سے وہاں کی کثیر آبادی پانی ، بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئ ہے اور روس کا یہی مقصد ہے وہ کیو کو یوکرین سے خالی کرانا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہو رہا ہے  یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے روس کی کئ میزائلیں ناکام بھی بنائیں لیکن ان میزائلوں کے ٹکڑوں سے یوکرین کو نہ بچا سکے ۔

 

    روس نے کیو کے علاقے کو اس لیے خالی کروانے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ وہ کیو کے خالی ہوتے ہی بیلا روس کا کیو میں داخل ہونے والا دروازہ کھول دے گا اور کیو میں بیٹھ کر یوکرین کے باقی علاقوں پر حملہ کرنا آسان ہو گا ۔

 

    روس کی اس نئ جنگی منصوبہ بندی نے امریکہ اور یورپ کو بھی بوکھلا دیا روس کے ان حملوں کے متعلق یورپی میڈیا نے پہلے ہی دعوٰی کر دیا تھا اور یوکرینی فوج کی تمام تیاریوں کے باوجود وہ یوکرین کے شہروں کو تباہ ہونے سے نہ بچا سکے ۔

 

    روسی فوج نے ڈونباس میں یوکرین  کے کئ فوجی ٹھکانوں کو ایم ایل آر ایس کے ہوائ حملوں سے نیست و نابود کر دیا یہ میزائل روس کا ایسا کارآمد ہتھیار ہے جو کسی بھی موسم میں درست نشانہ سادھنے میں ماہر ہے ۔

 

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+