یوکرین کے علاقے ڈونیسک میں برف کی شدت پر روسی ڈرونز کی گرمی بھاری

      وسیم حسن 

 

    یورپ میں دن بدن سردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن  بھاری برف باری پر جنگ کی تپش بھاری پڑ رہی ہے ٹھنڈ بڑھ رہی ہے لیکن روس اور یوکرین دونوں کے حملے بھی کم ہونے کی بجاۓ بڑھ رہے ہیں روسی فوج یوکرین پر لگاتار  میزائل اور راکٹ برسا رہی ہے ۔ 

 

    یوکرین کے علاقے ڈونیسک پر اس وقت روسی فوج کا قبضہ ہے پیر کے روز ڈونیسک پر یوکرینی فوج نے حملہ کیا اور یہ دعوٰی کیا کہ اس حملے میں 400 روسی فوجی مارے گئے ہیں لیکن روس نے یوکرین کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے 63 روسی فوجیوں کی شہادت  کی بات قبول کی ہے ۔ 

 

    یوکرین کی فوج نے امریکہ سے ملے ہائی مارس سے ڈونیسک میں روسی فوج پر 6 راکٹ داغے جن میں سے دو راکٹ کو روس کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی ناکام بنا دیا تھا  روس نے یوکرین کے حملوں کا بدلہ لینے کے لیےکیو پر کئی  ڈرونزحملے کیے ۔ 

 

    روسی فوج نے کیو پر حملے کے لیے ایران کے ڈرونز استعمال کیے ہیں اس سے پہلے بھی ایرانی ڈرونز کئی شہروں میں تباہی مچا چکے ہیں روس آنے والے دنوں میں یوکرین پر بھاری بمباری کر سکتا ہے اس نے آگے کے حملے کے لیے نیا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔ 

 

    اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں  میں روسی فوج یوکرین کے پاور اسٹیشنوں اور بنیادی ڈھانچوں کو  بھی نشانہ بنا سکتی ہے کیونکہ روس یوکرین کو اندھیرے میں ڈبو  دینا چاہتا ہے تاکہ یوکرین مجبور ہو کر  روس کے آگے گھٹنے ٹیک دے ۔

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+