سائپر ڈیفنس سسٹم کے کامیاب تجربے سے ترکی کے پاؤں زمین پر نہیں پڑ رہے

    وسیم حسن 

 

    ترکی پچھلے کچھ عرصے سےنئے نئے  خطرناک اور طاقتور ہتھیار بنانے میں لگا ہوا ہے  وہ  اپنے آپ کو ہتھیاروں کے معاملے میں ایک طاقتور ملک کے طور پر ثابت کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے تاکہ کسی بھی دشمن ملک کی ترکی کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ ہو سکے ۔

 

اور اب 2023 کے شروع ہونے سے  پہلے ہی ترکی نے اپنے نئے تیار کیے گئے ایئر ڈیفنس سسٹم سائپر کا تجربہ کیا  ہے ترکی کا یہ نیا تیار کردہ ڈیفنس سسٹم  روس کے ایس400 ڈیفنس سسٹم کے مقابلے کا ہے روس کا ایس400 ڈیفنس سسٹم دنیا کے چند بہترین ، طاقتور اور خطرناک ڈیفنس سسٹم  میں شمار ہوتا ہے ۔ 

 

ترکی کا یہ نیا تیار کردہ ڈیفنس سسٹم  پہلے تیار کیے گئے تمام ڈیفنس سسٹمز سے زیادہ طاقتور ہے  ترکی  اپنے اس سسٹم کے ذریعے پھینکے گئے میزائل 100 کلو میٹر کی دوری پر لگائے گئے نشانے کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ۔ 

 

   اس سے پہلے بھی  ترکی کے تیار کردہ ڈرون بارکتار جو کہ ترکی نے  روس یوکرین جنگ میں یوکرین کو دیے تھے جنگ  میں معاون ثابت ہوئے اور یوکرین جنگ کےمیدان میں اپنا  نام پیدا کرنے میں کامیاب رہے ۔ 

 

    ترکی کی حکومت تو پہلے ہی  یونان کو اپنی تائیفون میزائل سے تباہ کرنے کی دھمکی دے چکی ہے اوپر سے ترکی کے اس نئے ڈیفنس سسٹم کی کامیی سے اس کی ہمت اتنی بڑھ گئی کہ ترکی کے  ایک ریٹائر کمانڈر  نے  یونان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی کو اپنا نیا ایئر کرافٹ ایلین سمندر میں اتار دینا چاہیے  تاکہ   یونان خوفزدہ  ہو جائے۔  

 

 ترکی کا یونان کو دھمکیاں دینا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن اس کے کرنل نے یونان کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی گھسیٹ  لیا ہے اس کا کہنا ہے کہ امریکہ یونان کو  ترکی کے خلاف مہرہ بنا رہا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+