ایران کی ذوالفقار فوجی مشقوں کے بعد یورپی میڈیا کا نیا دعوٰی امریکہ اور اسرائیل پر بم بن کر گرا

     یورپی میڈیا نے ایران کے  جنگی ہتھیاروں کے حوالے سے یہ دعوٰی کیا ہے کہ ایران کی یہ کوشش ہے کہ وہ ڈرون جنگ میں اتنا طاقتور بن جاۓ کہ دشمن اس کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت بھی نہ کر پاۓ اس کیلیے ایران اب ایسے بحری بیڑے اور جنگی جہاز تیار کر رہا ہے جن کی مدد سے وہ اپنے ڈرونز کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا سکے ۔

 

     ایران کے شاہد 136 ڈرونز یوکرین جنگ میں اپنی طاقت کا لوہا منوا چکے ہیں اور پوری دنیا ان کی طاقت دیکھ چکی ہے اور اب یورپی میڈیا کا یہ دعوٰی ہے کہ ایران ایسے دو جنگی جہاز بنا رہا ہے جن کی مدد سے وہ اپنے ڈرونز کو کسی بھی جنگ کے میدان میں لے جا سکیں گے  ۔

 

    ایران کے یہ جنگی جہاز اتنے بڑے ہوں گے کہ ایک وقت میں ان میں کئ ڈرونز لوڈ کیے جا سکیں گے ایران کے ان جہازوں کی تیاری سے اس کے ڈرونز کی اہمیت اور بھی بڑھ جاۓ گی اگلے چند ماہ میں ایران کا ایک جنگی جہاز تیار ہو جاۓ گا ۔

 

    ایران کی ذوالفقار فوجی مشقوں میں ایرانی فوج نے کئ سب مرین اور جنگی ہتھیاروں کی جھلک پہلے ہی دنیا کو دکھائ ہے سمندر سے سمندر میں مار کرنے والی میزائلیں اور سمندر سے آسمان میں مار کرنے والی میزائلوں نے امریکہ اور اسرائیل کی تشویش بڑھا دی ہے اور اب یورپی میڈیا کے اس دعوے نے سونے پہ سہاگہ کا کام کر دیا ہے ۔

     

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+