باخموت کے علاقے میں روس اور یوکرین کی فوج میں زبردست جنگ
- 09, جنوری , 2023
وسیم حسن
روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے یوکرین کے وزیر دفاع ریز نیکو نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین یہ جنگ لڑ کر دراصل نیٹو کے خواب کو پورا کر رہا ہے ریزنیکو نے کہا ہے کہ ہم یہ جنگ نیٹو کے لیے لڑ رہے ہیں لیکن اس میں خون نیٹو کا نہیں بہہ رہا بلکہ ہمارا بہہ رہا ہے اسلیے بدلے میں نیٹو کو یوکرین کے لیے اپنے ہتھیاروں کے خزانے کھولنے ہوں گے ۔
یوکرین کے وزیر دفاع کے اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین اس جنگ کے ذریعے نیٹو پر دباؤ ڈال رہا ہے کیونکہ سمندر میں روس کے سب سے خطرناک بحری بیڑے کی گشت نے یوکرین کو ایک مرتبہ پھر پریشان کر دیا ہے ۔
یوکرینی فوج نے اس بیڑے کو تباہ کرنے کے لیے کریمیا کے راستے ڈرون حملے کی کوشش کی لیکن روسی فوج نے کریمیا میں ہی اس ڈرون کو مار گرایا اور اس طرح یوکرین کی بڑی کوشش کو نا کام بنا دیا ۔
سمندر کے ساتھ روس نے زمینی راستے بھی بڑے حملے کی تیاری شروع کر دی ہے اب روسی فوج کے نشانے پر یوکرین کا علاقہ باخموت ہے اس علاقے کو حاصل کرنے کے لیے روس نے بہت نقصان بھی اٹھایا ہے اس جنگی مورچے پر کئی روسی فوجیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں اس لیے اب روس باخموت کے علاقے کو ہر صورت حاصل کرنا چاہتا ہے ۔
اور یہ بات یوکرین اور امریکہ بھی جانتے ہیں ایک امریکی رپورٹ کے مطابق باخموت کو حاصل کر کے روس پیسہ کمانا چاہتا ہے روس اس علاقے سے پیسہ کما کر وہی پیسہ جنگ میں استعمال کرے گا اور اسی پیسے سے اپنا نقصان بھی پورا کرے گا ۔
کیونکہ باخموت کے علاقے میں نمک اور جپسم کے بے شمار ذخائر ہیں اور امریکہ کے مطابق روس باخموت پر قبضہ کر کے وہ خزانے حا صل کرنا چاہتا ہے روس نے امریکہ کے یوکرین جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر یہ بیان دیا ہے کہ امریکہ نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ یوکرین کا آخری فوجی بھی ہم سے آخر تک جنگ لڑتا رہے یوکرین مکمل تباہ ہو جائے لیکن جنگ ختم نہ ہو ۔
تبصرے