ایران نے یورپی یونین اور دوسرے ملکوں کی تجاویز کو رد کرتے ہوۓ مہدی کرامی کو پھانسی کی سزا دے دی
- 10, جنوری , 2023
وسیم حسن
ایران میں حجاب کے خلاف بغاوت کا سلسلہ روز بروز خطرناک اور طویل ہوتا جا رہا ہے ایرانی حکومت عدالتوں میں ان باغیوں کے خلاف سخت قوانین پاس کروا رہی ہے تاکہ ملک میں پھیلے انتشار اور فساد پر قابو پایا جا سکے ۔
ایران میں ان فسادات میں شامل کئی افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے حال ہی میں ایران کے ایک باغی نوجوان کو پھانسی کی سزا دی گئی جو ایران کی کراٹے کی قومی ٹیم کا چیمپئن تھا اس کا نام مہدی کرامی تھا ۔
اس واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے امریکہ سمیت کئی ملکوں نے ایران کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی ہے اور ایران کے خلاف کئی غیر ملکی تنظیمیں بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہیں ایران میں اہل سنت جماعت کے ایک لیڈر نے بھی ایرانی حکومت اور ایرانی پولیس کے ان قوانین کو شریعت کے منافی قرار دیا ۔
ایران میں حجاب کے خلاف بڑھتے ہوئے اس دنگا فساد میں ہالی ووڈ کا بھی اہم کردار ہے ہالی ووڈ کے کئی بڑے بڑے اور مشہور اداکار بھی اس احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں اور ایران سے دشمنی نبھاتے ہوئے اس معاملے کو خوب اچھال رہے ہیں ۔
حالانکہ حال ہی میں پھانسی کی سزا دیے گئے مہدی کرامی اور اس کا کوچ نہ صرف ملک میں بد امنی اور فساد پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے بلکہ ایک پولیس اہلکار کے قتل کی سازش میں بھی شریک تھے ۔
یورپی یونین اور کئی بڑے ملکوں نے ایران کو اپنے پھانسی کی سزا کے قانون میں ترمیم کرنےپر زور دیا لیکن ایران نے ان کی اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں دخل دے ۔
تبصرے