چین اور تائیوان ایک مرتبہ پھر جنگ کی دہلیز تک پہنچ گۓ

      وسیم حسن 

 

    چین اور تائیوان ایشیا میں  واقع دو پڑوسی ملک ہیں چین رقبے، آبادی اور طاقت کے لحاظ سے بہت بڑا ملک ہے  چین کے مقابلے میں تائیوان ایک چھوٹا سا اور کمزور ملک ہے  چین کا یہ دعوٰی ہے کہ دراصل تائیوان چین کا ہی حصہ ہے  اور وہ اسے اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے ۔

 

    تائیوان چین کے اس دعوے کو نہیں مانتا اور ایک الگ ریاست کے طور پر اپنا وجود برقرا رکھنا چاہتا ہے  اسی معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان حالات کئی دفعہ جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکے ہیں تائیوان کو امریکہ جیسے طاقتور ملک کی حمایت حاصل ہے امریکہ نے اپنے کئی خطرناک ہتھیار تائیوان کی سرزمین پر تعینات کر رکھے ہیں ۔ 

 

    امریکہ تائیوان کو یوکرین کی طرح چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے چین اور تائیوان کے درمیان  ایک بار پھر حالات خراب ہو چکے ہیں  چین نے تائیوان کو حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر جنگی تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔

 

    چین کے 57 جنگی جہاز تائیوان میں داخل ہوئے ہیں  اور 4 بحری جہاز بھی تائیوان کی سرحد میں داخل ہوئے  چین کی ان تیاریوں کے جواب میں تائیوان نے کہا ہے کہ وہ چین سے نہیں ڈرے گا چین مسلسل تائیوان کی حد پھلانگ رہا ہے ۔ 

 

    نئے سال کے شروع میں ہی چین نےدو مرتبہ جنگی مشقیں کیں اور اپنے خطرناک ہتھیاروں کی جھلک دنیا کو دکھائی  چین کی ان تیاریوں سے لگتا ہے کہ بہت جلد وہ تائیوان پر حملہ کرنے والا ہے  چین بار بار تائیوان کی سرحد عبور کر کے تائیوان کو جنگ کے لیے اکسا رہا ہے اگر تائیوان نے کوئی جوابی کاروائی کی تو چین فوراً جنگ شروع کر دے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+