روس یوکرین جنگ میں بیلا روس میں روس کی کیوپر حملے کی منصوبہ بندی

      وسیم حسن 

 

     روس یوکرین جنگ میں یوکرین کے شہر سولیڈر پر روس کی فوج ویگنر کا مکمل قبضہ ہو چکا ہے ویگنر فوج نے سولیڈر پر قبضے کا ایک وڈیو بھی جاری کیا ہے جس مییں وہ سولیڈر شہر پر قبضے کا جشن مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

 

    سولیڈر پر قبضے کے بعد اب باخموت میں روس اور یوکرین کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے لیجن لڑاکے یوکرین کے لیے باخموت میں جنگ لڑ رہے ہیں روسی فوج نے بھی باخموت پر قبضے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے  دونوں فوجیں بہت کم فاصلے سے ایک دوسرے پر گولے برسا رہی ہیں۔

 

    اس وقت جنگ تو  یوکرین کے شہروں سولیڈر اور باخموت میں لڑی جا رہی ہے لیکن اس جنگ کے حوالے سے  بیلا روس اور لویو میں بڑے منصوبے بنائے جا رہے ہیں روس نے دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین نے  لتھوانیا اور پولینڈ کو بھی جنگ کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

 

    لتھوانیا اور پولینڈ کو میدان جنگ میں گھسنے سے روکنے کے لیے روس نے بھی بیلا روس میں  تیاری شروع کر دی ہے  اب جنگ کا نیا مورچہ بیلا روس سے کھلنے والا ہے جس کا  نشانہ سیدھا کیو  ہوگا  یعنی روس اب کیو پر حملہ کرکے روس کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہی مٹا دینا چاہتا ہے۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+