آذر بائیجان کی بھارت کو آرمینیا کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے پر دھمکی
- 16, جنوری , 2023
وسیم حسن
آذر بائیجان اور آرمینیا کے تعلقات تو شروع سے ہی خراب چلے آرہے ہیں کیونکہ آذر بائیجان آرمینیا کو اپنا حصہ مانتا ہے لیکن آرمینیا اپنے آپ کو ایک الگ ریاست کہتا ہے اس لیے آئے دن دونوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں آرمینیا اب آزربائیجان کے خلاف ہتھیار اکٹھے کرنے میں لگا ہوا ہے ۔
آرمینیا کئی ملکوں سے ہتھیار خرید رہا ہے اسی سلسلے میں آرمینیا کا بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاملے میں ایک بڑا معاہدہ ہوا ہے جس میں بھارت 2000 کروڑکے ہتھیار آرمینیا کو دے گا جن میں خطرناک قسم کے میزائل ، راکٹ اور مختلف قسم کے ہتھیار شامل ہیں ۔
آرمینیا اور بھارت کے اس معاہدے پر آذر بائیجان بھڑک اٹھا اور کہا کہ بھارت کی یہ حرکت ٹھیک نہیں ہم بھارت کو دوست ملک سمجھتے تھے لیکن اس نے یہ غلط قدم اٹھایا ہے اس سے بھارت اور آاذر بائیجان کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں ۔
آذر بائیجان کے صدر نے بیان دیا ہے کہ آرمینیا بھارت سمیت کسی بھی ملک سے خطرناک سے خطرناک ہتھیار بھی خرید لے تب بھی آرمینیا آذر بائیجان سے بچ نہیں سکتا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ بھارت ہو یا کوئی بھی اور ملک جو آرمینیا کو ہتھیار دے گا وہ آذر بائیجان کے دشمن ملکوں کی فہرست میں آ جائے گا ۔
آذربائیجان ، ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے دوست ملک ہیں اس لیے بھارت نے ہتھیاروں کا یہ معاہدہ ترکی یا کسی اور ملک کے بجائے آرمینیا سے کیا ہے بھارت کے آرمینیا کے ساتھ اس معاہدے نے آذربائیجان اور بھارت کے تعلقات میں دوریاں پیدا کر دی ہیں ۔
تبصرے