ولادیمیر پیوٹن کے 2023 کے جنگی منصوبے سے یورپی ملک خوفردہ

ولادیمیر پیوٹن کے وفادار اور خاص چیچن کمانڈر رمضان قادروف نے روس یوکرین جنگ کے متعلق یہ بیان دیا ہے کہ روس کوئی بھی جنگ نہیں ہار سکتا ہم جنگ جیتنے کے لیے بہت جلد ایٹم بم کا بٹن دبا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ روس ایک ایٹمی ملک ہے اور ہم کسی بھی وقت اس طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں ۔

رمضان قادروف اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایٹم بم کے استعمال کی دھمکی دے چکے ہیں ولادیمیر پیوٹن نے 15 لاکھ نئی فوج کی بھرتی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ا ور یہ بھی اعلان کیا ہے کہ روس کی جیلوں میں جو لوگ سزا کاٹ رہے ہیں اگر وہ روس کی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑنا چاہیں توانہیں بھی موقع دیا جائے گا اور ان کی سزا بھی معاف کر دی جائے گی اس وقت یوکرین میں روس کے حملے لگاتار جاری ہیں اور روسی فوج آہستہ آہستہ یوکرین کے شہروں پر قبضے کرتی جا رہی ہے ۔

مشرقی یوکرین پر تقریباً روس قابض ہو چکا ہے سولیڈر اور باخموت پر روسی فوج کا قبضہ ہو چکا ہے بیلا روس کی ایک نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیوٹن بہت جلد یوکرین جنگ کے حوالے سے بڑا اعلان کر سکتے ہیں اور وہ بہت جلد یوکرین کے دوسرے علاقوں پر حملوں کا حکم دے سکتے ہیں ۔

بیلا روس میں روسی فوج کی تعیناتی میں اضافے سے یورپی ملک پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے روس بیلا روس کی یوکرین سے ملحق سرحد پر ہتھیاروں اور فوج کی تعیناتی بڑھا رہا ہے یہ سب کسی بڑے حملے کی نشانیاں ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+