جرمنی کی کمپنی کا پاکستان کے طلباء کو مفت سافٹ ویئر اور تربیت دینے کا اعلان
- 26, جنوری , 2023
نیوز ٹوڈے: جرمنی کی ایک کمپنی ایس اے پی نے پاکستانی طالبات کو مفت سافٹ ویئر اور تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں آئی ٹی ماہرین کی سب سے زیادہ کمی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ایس ای پی نے تعلیمی اداروں کے طالبات کے لئے تربیت کے کورس اور سافٹ ویئر کو فری کردیا ہے۔
کراچی میں ثاقب احمد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی وسائل بہت زیادہ ہیں لوگ محنتی بھی ہیں لیکن پاکستان میں آئی کے محکمے میں ماہرین کی کمی ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لئے ایس اے پی نے تعلیمی اداروں میں تعلیم کی مفت رسائی دی ہے۔اس تربیتی کورس کے لئے سافٹ ویئر کو بھی مفت کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے