نماز ادا کرنا میرا فرض ہے، راکھی ساونت

نیوز ٹوڈے: راکھی ساونت نے کچھ دن قبل اپنے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر نشر کی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عادل درانی کے ساتھ شادی کی خبر کے بارے بھی اپنے مداحوں کو بتای۔ راکھی ساونت نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا اور ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھ لیا ہے میرا فرض بنتا ہے کہ میں نماز بھی ادا کروں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں راکھی نے صحافی کو سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور خدا سے دعا کرتی ہوں اس سے مجھے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

راکھی ساونت نے اپنے مداحوں کو یہ بھی خبر دی تھی کہ وہ سب سے پہلے عمرہ کی ادائیگی کے لئے جائیں گی۔یاد رہے کہ راکھی کی عادل کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+