روس کے حملوں نے یوکرین کے کئی بڑے بڑے شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا
- 28, جنوری , 2023
نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ کو شروع ہوئے ایک سال ہونے والا ہے روس نے یوکرین کے کئی شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے روس نے یوکرین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے روس کی فوج نے 2023 کے شروع ہوتے ہی یوکرین کے ایک بڑے شہر سولیڈر پر قبضہ کر لیا ہے یہ روس کی فوج کی 2023 کی پہلی فتح ہے۔سولیڈر شہر اس وقت مکمل طور پر روس کی فوج کے قبضے میں ہے لیکن اگر شہر کا جائزہ لیا جائے تو پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے کوئی گھریا عمارت کچھ بھی نہیں بچا شہر کی حالت دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ یہاں پر دونوں فوجوں نے کس طرح اپنی پوری طاقت جھونکی ہے ۔
سولیڈر کے بعد اسی طرح ایک اور شہر باخموت بھی روسی فوج کے حملوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے روس کی فوج اور ویگنر گروپ اس شہر پر لگا تار حملے کر رہے ہیں شہر میں جگہ جگہ دھماگوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ۔دھوئیں کے غبار نے پورے شہرکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سولیڈر کی طرح یوکرین کا یہ شہر باخموت بھی کھنڈر میں تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے یوکرین کے کئی شہروں کی تصویریں ایک جیسی نظر آ رہی ہیں ۔شہر بدلتے جا رہے ہیں جگہیں بھی بدلتی جا رہی ہیں لیکن تباہی کے مناظر ایک جیسے ہیں روس کی فوج اور ویگنر گروپ نے باخموت میں یوکرین کی ازوف فوج کو ایسے ہی ناکوں چنے چبوا رکھے ہیں جیسے کچھ دن پہلے سولیڈر میں ہوا تھا ۔
تبصرے