ہفتے کی رات ایران کی سرزمین ڈرونز حملوں سے قیامت کا منظر پیش کرنے لگی

نیوز ٹوڈے: ہفتے کی شب ایران کے چھ شہروں پر ڈرون حملوں سے ایران تھرا اٹھا یہ ڈرونز آذر بائیجان کی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے جیسے ہی ڈرونز ایران میں داخل ہوئے ایران کے لڑاکا طیارےان ڈرونز کو روکنے کے لیے آسمان میں منڈلانے لگے اور کئی ڈرون حملے ناکام کر دیے ۔ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن حملے اتنے شدید تھے کہ جن شہروں میں یہ دھماکے ہوئے وہاں آگ لگ گئی اور ہر طرف دھوئیں کا غبار نظر آنے لگا ایران پر ڈرونز کا یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اگر یہی حملہ ایران کے علاوہ کسی اور ملک پر ہوتا تو وہ پورا ملک ہی تباہ ہو چکا ہوتا ۔پہلے حملے میں ایران کے شہر اصفہان میں ہتھیار بنانے والے کارخانے کو نشانہ بنایا گیا اس کارخانے میں روس کو بھیجے جانے والے ہتھیار تیار ہو رہے تھے اس کے علاوہ ایران کے فوجی ٹھکانوں ،بڑی بڑی عمارتوں اور ایک تیل کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ۔

ایران پر ہونے والے ان حملوں کے بعد ایران میں انٹر نیٹ بند کر دیا گیا ہے اور ابھی تک یہ خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ حملے کس دشمن کی چال ہے کیا یہ اسرائیل کی کاروائی ہے جس میں آذر بائیجان اور امریکہ اس کی مدد کر رہے ہیں ۔کیونکہ ایک ہفتہ قبل اسرائیل اور امریکہ نے مل کر ایران کے خلاف جنگی مشقیں کیں اور کئی مرتبہ ایران کو جنگ کی دھمکی بھی دے چکے ہیں اسرائیل کئی مرتبہ ایران کو دھمکی دے چکا ہے کہ ایران کے وہ علاقے جہاں پے ایران نے ایٹم بم بنانے کی تیاری کر رکھی ہے وہ اسرائیل کے نشانے پر ہیں ۔ایک روز پہلے ہی ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر حملہ ہوا ہے جس میں سفارتخانے کی سکیورٹی کا انچارج مارا گیا تھا اور دو اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے اس لیے یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں آذر بائیجان بھی شامل ہو لیکن ابھی تک ایران نے ان حملوں کا الزام کسی ملک پر نہیں لگایا اور نہ ہی ایران نے ان حملوں کے بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+