اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران کے ٹرکوں کے قافلے کو نشانہ بنایا

نیوز ٹوڈے: اسرائیل نے آج ایک مرتبہ پھر عراق اور سیریا کی سرحد پر ایران کو نشانہ بنایاہے ایران کے 25 ٹرک جو ہتھیاروں سے لیس تھے اور عراق سے سیریا کی طرف جا رہے تھے اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ان پر حملہ کر دیا ان ٹرکوں میں موجود ایرانی لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ٹرکوں سے اتر کر بھاگ گئے ۔اس لیے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اسرائیلی طیاروں نے ان میں سے چھ ٹرکوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ان ٹرکوں میں آگ لگ گئی اور ان میں بھرے تمام ہتھیار آگ کی نذر ہو گئے۔ایران پر ہونے والے یہ لگاتار حملے اسرائیل کی کاروائی ہیں کیونکہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ ایران اپنے دوست اور مددگار ملکوں کو ہتھیار پہنچائےاس سے پہلے بھی اسرائیل کئی مرتبہ ایران پر الزام لگا کر اس کی ہتھیاروں والی گاڑیوں اور کارخانوں کو نشانہ بناچکا ہے ۔

اب بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ ایران کے یہ ٹرک لبنان میں حزب اللہ جماعت کے لیے ہتھیار لے کر جا رہے تھے جن پر راستے میں ہی ابو کمال بارڈر پر حملہ کر دیا گیا یہ سب دعوے اسرائیل کی طرف سے کیے جا رہے ہیں ۔ایران ان حملوں پر کوئی بیان نہیں دے رہا کیونکہ ایران یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ وہ دوسرے ملکوں کو ہتھیار فراہم کرتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+