یوکرین کے کئ شہروں پر ایک ساتھ میزائلوں کی بارش کر کےولادیمیر پیوٹن 24 فروری تک جنگ کو کسی نتیجے پر پہنچانا چاہتے ہیں

نیوز ٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ کو شروع ہوئے24 فروری کو پورا سال ہو جائے گا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن 24 فروری تک اس جنگ کو اپنے انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں اس لیے روسی فوج نے یوکرین کے کئی علاقوں پر ایک ساتھ حملے تیز کر رکھے ہیں ۔اس وقت یوکرین کے خارکیو ، ڈونیسک ، زیپوریزیا ، باخموت اور کئی دوسرے علاقوں میں زبردست جنگ جاری ہے پچھلی رات روسی فوج نے خارکیو کی رہائشی عمارتوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا روس کا یہ ایس300 میزائل حملہ بہت بھیانک تھا ۔اس سے خارکیو کی کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں حالانکہ روسی فوج خارکیو سے واپس جا چکی ہے لیکن پھر بھی اس علاقے پر روسی فوج کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

زیپوریزیا پر روسی فوج کا مکمل قبضہ ہے لیکن اس علاقے میں بھی روس اور یوکرین کی فوجیں آمنے سامنے ہیں زیپوریزیا کے باہر یوکرین کے فوجی ٹھکانوں پر روس نے ہوائی حملے کیے اور یوکرینی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ڈونیسک میں بھی روسی فوج نے یوکرین کے ہتھیار ڈپو پر حملہ کر کے اس کے ہتھیار خانے کو تباہ کر دیا ۔ یوکرینی فوج ڈونیسک میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن روسی فوج اسے سکھ کا سانس لینے نہیں دے رہی اور ہر مورچے پر اس کا شدید نقصان کر رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+