ترکی کے سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے پر سویڈن اپنی برسوں پرانی خواہش سے ہمیشہ کے لیے ہاتھ دھو بیٹھا
- 30, جنوری , 2023
نیوز ٹوڈے:سویڈن میں ترکی کے سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے اور قرآن پاک کے نسخے کو جلانے پر ترکی بھڑک اٹھا اور رجب طیب اردگان نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اس واقعے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہونے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔کیونکہ قرآن کی بے حرمتی کا مطلب ترکی،سعودی عرب،ایران،فلسطین یا کسی بھی ملک کو دلبرداشتہ کرنا نہیں بلکہ قرآن کا مطلب اسلام ہے کیونکہ یہ تمام مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے اور سویڈن کی حکومت نے کس طرح خاموشی سے اس ملعون کو تمام مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کا موقع دیا ۔
رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اب سویڈن کو ہم سے کسی اچھائی اور بھلائی کی امید نہیں رکھنی چاہیے اور امریکہ جیسا سپر پاور ملک جو کہ سویڈن کے ساتھ کھڑا ہے اور سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے ۔لیکن اب ترکی کے اس ردعمل کے سامنے امریکہ بھی کچھ کہنے کی ہمت نہیں کر پا رہا کیونکہ اب ترکی امریکہ، برطانیہ،جرمنی یا کسی بھی ملک سے نہیں ڈرتا ۔پچھلے ستر سال سے ترکی نیٹو میں شامل ہے اب ترکی نے نیٹو پر اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے کیونکہ وہ دنیا کے نقشے پر اپنی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ جیسے ملک جتنی بھی کوشش کر لیں اپنی بات نہیں منوا سکتے ۔
تبصرے