ایران پر اسرائیل کے لگاتار حملوں پر ایران کی خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے
- 31, جنوری , 2023
نیوز ٹوڈے:ایران پر چوبیس گھنٹوں کے دوران لگاتار دو مرتبہ ہونے والے ڈرون حملوں سے ایران آگ بگولہ ہو گیا اور شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران اسرائیل پر برس پڑا ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل آگ سے نہ کھیلے اگر اس نے اپنی حرکتیں جاری رکھیں توایران اس کے کئی شہروں کو پل بھر میں تباہ کر دے گا ۔ایران کی طرف سے یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایران کے شہر اصفہان پر ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے بے شک اسرائیل اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکا کیونکہ اصفہان میں تین ڈرونز کے ذریعےایران کے ڈرونز اور دوسرے ہتھیار بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن ایران نے یہ تینوں ڈرون حملے ناکام بنا دیے ایران کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے نہیں نہیں ڈرتا اور وہ ایٹمی طاقت حاصل کر کے رہے گا ایران نے حملوں کا ذمہ دار یوکرین کو بھی ٹھہرایا ہے اور حملوں کے بعد یوکرین کے مشیر کے بیان پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی کی حکومت نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا ۔
زیلینسکی کے مشیر نے ایران میں حملوں پر یہ بیان دیا کہ یوکرین نے آپ کو پہلے ہی دھمکی دی تھی کہ تہران سے ماسکو میں ہتھیار بھجوانا بند کر دیں ایران نے یوکرین کے مشیر کے اس بیان پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور ان حملوں کو یوکرین کی سازش قرار دیا ہے ۔اب پوری دنیا کی نظر ایران پر اٹکی ہوئی ہے کیونکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران ان حملوں کے بعد خاموش نہیں بیٹھے گا لیکن دو دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک ایران نے کوئی قدم نہیں اٹھایا کیا ایران کسی بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے ۔
تبصرے