جوبائیڈن کا زیلینسکی کو زبردست جھٹکا
- 31, جنوری , 2023
نیوز ٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ میں یوکرین کو اس کے سب سے بڑے مدد گار امریکہ نے بہت بڑا جھٹکا دیا ہے جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ایف16 طیارے نہیں دے گا بائیڈن کا یہ اعلان یوکرین کے لیے بڑا جھٹکا ہے زیلینسکی کئی مرتبہ امریکہ سے ان جنگی طیاروں کی مانگ کر چکا ہے ۔اور امریکہ نے طیارے دینے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا لیکن اب انٹرنیشنل نیوز ایجینسی رائٹرز کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ نے جنگی جہاز دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ایک اور نیٹو ملک پولینڈ نے بھی یوکرین کو ایف16 دینے کی حامی بھر لی تھی لیکن اب امریکہ کے انکار کے بعد پولینڈ بھی آنکھیں پھیر سکتا ہے ۔یوکرین کو اس وقت ہتھیاروں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ روسی فوج یوکرین کے کئی اہم شہروں پر قبضہ کر رہی ہے یوکرین کے شہروں باخموت اور سولیڈر پر روسی فوج نے قبضہ کر لیا ہے یہ دونوں شہر یوکرین کے لیے جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم ہیں ۔
یوکرینی فوج ان دونوں شہروں کو واپس لینے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دینا چاہتی ہے اگر یوکرین یہ علاقے روس سے واپس نہ لے سکا تو اسے بڑانقصان ہو گا اسی حوالے سے زیلینسکی نے مائیکو لیو میں فوجی سربراہان سے ملاقات کی اور باخموت میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔نیٹو کے چیف جینز اسٹولٹن برگ نے دعوٰی کیا ہے کہ روس اب پورے یوکرین پر قبضے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس کے لیے روس ہتھیاروں کا ذخیرہ بڑھا رہا ہے اورایران اور شمالی کوریا سے ہتھیاروں کی خریداری میں اضافہ کر رہا ہے روس کی یہ تیاریاں ظاہر کر رہی ہیں کہ وہ ایک ہی وار میں پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔
تبصرے