دشمن کی چال ایران کی کمر توڑنے میں ناکام

نیوز ٹوڈے: ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے میزائل حملے سے ایران اپنے دشمنوں پر آگ بگولہ ہو گیا کیونکہ اصفہان کے جس کارخانے پر حملہ کیا گیا وہ ایران کے لیے بہت اہم ہے حملے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ اس کارخانے میں ڈرونز اور دوسرے جنگی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں لیکن اب اسرائیل کی خفیہ ایجینسی موسادکے چیف نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کارخانے میں ہائپر سونک میزائلیں تیار کی جاتیں ہیں ۔اگر موساد کے چیف کے دعوے میں سچائی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دشمن ایران کی کمر توڑنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ جن ڈرونز سے اس کارخانے کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک کو تو ایران کے دفاعی سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا اور باقی دو ڈرونز کو بھی سیدھا نشانے پر نہ پہنچنے دیا اور پکڑ کر تباہ کر دیا اس لیے کارخانے کو کوئی بھاری نقصان نہیں ہوا ۔

لیکن دشمن کے ان حملوں سے ایران آگ بگولہ ہو گیا اور اس نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی دھمکی دے دی کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف کوئی کاروائی کی تو اس کا مطلب سیدھی جنگ ہو گا اور ایران اس کے لیے تیار ہے ۔امریکہ کے ایک میگزین نیوز ویپ کے مطابق ایران نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ امریکہ کی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے کیونکہ چند روز قبل ہی اسرائیل اور امریکہ نے ایران کےنزدیک جنگی مشقیں کی تھیں ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے تقریباً آٹھ ہزار فوجی شامل ہوئے تھے اور 140 لڑاکا طیارے شامل تھے امریکہ کے ان اقدام سے ایران پہلے ہی امریکہ سے ناراض تھا اور اب ایران پر کیے گئے ان حملوں نے اس آگ کو مزید بھڑکا دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+