یوکرینی فوجیوں کو جنگ میں مار کھاتے دیکھ کر بارس جانسن کی تمام ممالک کو یوکرین کو ہتھیار دینے کی اپیل
- 02, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: اس وقت یوکرین کے علاقے باخموت میں روس اور یوکرین کے درمیان زبر دست جنگ جاری ہے سولیڈر کے بعد باخموت کو حاصل کرنے کے لیے روسی فوج نے اپنی پوری طاقت لگا رکھی ہے روسی فوج باخموت میں ملٹی پل راکٹ لاؤنچ سسٹم سے یوکرین کے ٹھکانوں کو چن چن کر تباہ کر رہی ہےاور روسی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ بہت جلد اس علاقے پر قبضہ کرنے والے ہیں روس کی فوج نے باخموت کی طرف جانے والی واحد سڑک پر بھی قبضہ کر لیا ہے روس نے باخموت کی سپلائی چین کو بھی توڑ پھوڑ دیا ہے جس سے اب باخموت کی سپلائی بھی رک گئی ہے ڈونیسک کے گورنر نے دعوٰی کیا ہے کہ روسی فوج جلد ہی باخموت پر قبضہ کر لے گی ۔
جنگ میں مار کھاتے یوکرینی فوجیوں کو دیکھ کر برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بارس جانسن نے نیٹو اور یورپی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر دیر کیے یوکرین کو ہتھیار فراہم کریں انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ٹینک دینے سے رکا نہیں جا سکتا بلکہ جتنی جلدی ہو سکے یوکرین کو آرٹیلری سسٹم اور ہتھیار پہنچائےجا ئیں اس اپیل پر امریکہ کی ایک کمپنی امریکہ کے سب سے خطرناک ڈرونز ایم کیو 9ریپر دینے پر راضی ہو گئی ہے اس ایم کیو 9 ریپر کی قیمت 3کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے اور اس کمپنی نے ایک گراؤنڈ کنٹرولر سٹیشن بھی دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن وائٹ ہاؤس سے اس کی ا جازت لینا ضروری ہے لیکن یہ ریپر کیو تک لے جانے کے لیے بھی یوکرین کو ایک کروڑ ڈالر خرچ کرنا ہوں گے یعنی اگر امریکہ مدد کی حامی بھر بھی رہا ہے تو بہت سی شرائط کے ساتھ ۔
تبصرے