شہباز شریف نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی،سابق وزیرِاعظم عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- 03, فروری , 2023
.webp)
نیوزٹوڈے: وزیرِاعظم شہبازشریف نےاسی مہنیے 7 فروری کو اسلام آباد میں تمام پارٹیز کی کانفرنس منعقد کی ہے۔جس میں انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ شہباز شریف نےاہم قومی چیلنجزپرتمام سیاست کے قائدین کو ایک میز پر ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔اس میں پاکستان تحریکِ انصاف چیئر میں عمران خان کو بھی بلایا گیا ہے۔ ایاز صادق کے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اورپرویز خٹک سے رابطےہوئےہیں۔
ایاز صادق نے اسد عمر اور پرویز خٹک کو وزیرِاعظم شہبازشریف کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کرنے دعوت دی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریکِ انصاف رہنما اسد قیصر نے جیو نیوزسے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اے پی سی اور ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے رابطہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دعوت پر سینئر قیادت سےمشورہ کررہے ہیں۔مشاورت کرنے کے بعد حکومت کو حتمی فیصلے کے بارے میں بتادیا جائے گا۔ اسد عمر کامزیدکہناہےکہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہونے سے متعلق مرکزی قیادت سےہدایت نہیں ملی۔اجلاس میں شریک ہونےسے متعلق عمران خان فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے