آج علی الصبح جنوبی ترکیہ میں خدائ آفت سے ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن گۓ

South Turkey Earthquake

نیوز ٹوڈے: ترکیہ کے جنوبی علاقے میں آج علی الصبح خدائ آفت نے قہر برپا کر دیا اور جنوبی ترکیہ کی زمین ایسے کانپ اٹھی جیسے قیامت آ گئ ہو امریکی میڈیا کے مطابق آج جنوبی ترکیہ میں زلزلے نے جو تباہی مچائ ہے اس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئ اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائ 24.1 کلو میٹر تھی زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئ عمارتیں چند لمحوں میں زمین بوس ہو گئیں انقرہ اور دیگر کئ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے عمارتیں گرنے سے ہزاروں افراد ملبے تلے دب گۓ اس زلزلے سے ترکیہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ کیا جا رہا ہے جن علاقوں میں زلزلے کی شدت 9 تک ہو وہاں سب سے شدید زلزلہ ہوتا ہے اس طرح اگر دیکھا جاۓ تو جنوبی ترکیہ میں یہ زلزلے کے جھٹکے انتہائ شدید تھے اور ایک منٹ تک یہ جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ان جھٹکوں سے جنوبی ترکیہ کی زمین لرز اٹھی ۔

لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آۓ اور اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گۓ ہیں اس افسوسناک حادثے میں کوئ ایک یا دو نہیں بلکہ درجنوں عمارتیں گرنے سے کئ لوگوں کے پیارے ملبے تلے دب چکے ہیں لوگ جذباتی ہو کر اپنی مدد آپ کرتے ہوۓ لوگوں کو ملبے سے نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے لیکن جو تباہی ہوئ ہے کوئ سمجھ نہیں پا رہا کہ بچاؤ کا کام کہاں سے شروع کیا جاۓ کیونکہ ایک ایک لائن میں دو دو سو تک عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اس لیے کوشش یہی کی جا رہی ہے کہ پہلے زندہ لوگوں کو نکالا جاۓ تاکہ جہاں تک ممکن ہو زندگیاں بچائ جا سکیں ۔زلزلے کے یہ جھٹکے ترکیہ کے علاوہ سیریا ، لبنان ، اسرائیل ، سائپرس اور عراق میں بھی محسوس کیے گۓ لیکن ان ملکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئ خبر سامنے نہیں آئ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+