روسی فوج نے باخموت میں امریکہ کے ناسیمس ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا

russia Army

نیوز ٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے روس کی سیکیورٹی کونسل کے چیف دیمیتری میدویدیف نے ایک بڑا بیان جاری کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر یورپی ملکوں نے یوکرین کو لمبی دوری تک مار کرنے والے راکٹ اور ہتھیار دیے تو ایٹمی خطرہ برقرار رہے گا اور روس اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر ہتھیار دیے گۓ اور مدد جاری رہی تو یہ جنگ بھی قابو سے باہر ہو جاۓ گی اور ایسی جنگ ہو گی جس کا تصور بھی یوکرین نے نہیں کیا ہو گا روسی چیف کا یہ بیان ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب یوکرین کو لگاتار امریکہ اور یورپی ملکوں سے مدد مل رہی ہے حال ہی میں امریکہ نے یوکرین کو 425 ملین ڈالر ، ایئر ڈیفنس سسٹم اور اینٹی ڈرون سسٹم بھی دینے کا اعلان کیا ہے اسی لیے میدویدیف نے بھی یوکرین اور اس کے مدد گاروں کو بھیانک نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے ۔

پہلے ہی یوکرین کے ڈونیسک اور باخموت اور ان کے ارد گرد کے علاقوں پر روسی فوج قہر برپا کر رہی ہے باخموت میں روسی فوج نے ہوائ حملوں سے یوکرین کے ناسیمس ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا ہے اس جنگ میں روسی فوج نے پہلی مرتبہ امریکہ سے ملا یہ طاقتور ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا ہے یوکرینی فوج نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روسی فوج باخموت میں ایک ایک کر کے تمام علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے روسی فوج چار مہینوں میں آٹھ کلو میٹر تک آگے بڑھ چکی ہے روسی فوج کے شدید حملوں کی وجہ سے یوکرینی فوج پیچھے ہٹ رہی ہے روسی فوج اب زیپوریزیا پر بھی بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+