روس اور ایران نے روس میں ڈرون فیکٹری لگانے کا جو منصوبہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس نے وائٹ ہاؤس کو ہلا کر رکھ دیا ہے
- 06, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: روس اور ایران کے مابین ہونے والے نۓ منصوبے نے امریکہ کی پریشانی بڑھا دی ہے دونوں ملکوں میں یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ دونوں ملک مل کر روس میں ایک ڈرون فیکٹری لگائیں گے جس میں 6000 ڈرون کی ایک کھیب تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے روس اور ایران کی دوستی اب خطرناک موڑ اختیار کر رہی ہے کیونکہ اگر روس نے ایران کے ساتھ مل کر 6000 ڈرنز تیار کر لیے تو وہ یوکرین کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی نہیں چھوڑے گا اور یوکرین اس جنگ میں امریکہ کے سہارے ہی روس جیسے طاقتور ملک کے سامنے ایک سال تک کھڑا رہا ہے لیکن ڈرونز کی تیاری کے بعد جنگ میں روس کے قدم اور مضبوط ہو جائیں گے اور چین بھی امریکہ پر دباؤ بڑھانے کیلیے روس کے مزید قریب آ سکتا ہے کیونکہ ان تینوں ملکوں کا دشمن بھی ایک ہی ہے اور مقصد بھی ایک ۔
ایران پچھلے دس سال سے اپنے ملک میں یہ ڈرونز تیار کر رہا ہے اس لیے اس نے ان ہتھیاروں کی تیاری میں مہارت حاصل کر لی ہے اور ایران کے یہ ڈرونز سستے اور فائدہ مند ہیں اس سے پہلے ایران یہ ڈرونز یمن میں حزب اللہ کو بھیج چکا ہے اور یوکرین میں بھی یہ ڈرنز استعمال ہو چکے ہیں ایران اس سے پہلے تاجکستان میں بھی ڈرونز کی ایک فیکٹری لگوا چکا ہے اب ایران کو فرق نہیں پڑتا کہ یورپی یونین اور امریکہ میں ایران کے خلاف کیا پراپیگنڈے ہو رہے ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر روس اور ایران کے گٹھ جوڑ میں چین بھی شامل ہو گیا تواس طرح دنیا میں طاقت دو دھڑوں میں بٹ جاۓ گی ایک طرف یورپ اور امریکہ ہو گا تو دوسری طرف روس ، ایران اور چین ۔
تبصرے