برطانیہ نے یوکرین کو چیلنجر 2 ٹینک دینے کی حامی کیا بھر لی زیلینسکی جیت کے سپنے ہی دیکھنے لگ گۓ
- 07, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے ٹیلی فون پر یوکرین کے صدر زیلینسکی سے بات چیت کرتے ہوۓ انھیں یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اپنے تیز رفتار اور طاقتور چیلنجر 2 ٹینک یوکرین بھجوانے والے ہیں چند روز قبل بھی رشی سونک نے یہ ٹینک یوکرین کو دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس وقت پریشانی یہ تھی کہ یوکرین کے کسی فوجی کو یہ ٹینک استعمال کرنا ہی نہیں آتا تھا اس لیے اس وقت رشی سونک نے یوکرین کا ایک فوجی دستہ برطانیہ میں ٹریننگ کیلیے بلوا لیا جو 29 جنوری کو برطانیہ پہنچ گیا اور اب زیلینسکی یہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ انھیں بہت جلد یوکرین سے چودہ چیلنجر 2 ٹینک ملنے والے ہیں زیلینسکی رشی سونک کے اس فیصلے کے بعد ایک مرتبہ پھر جیت اور فتح کے سنہرے سپنے دیکھنے لگے ہیں ۔
زیلینسکی نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ ان کی فوج کے ہاتھ میں جیسے ہی چیلنجر 2 ٹینک آئیں گے وہ روسی فوج کی پریشانی کئ گنا تک بڑھا دیں گے لیکن یہ زیلینسکی کی غلط فہمی ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ روس کے پاس ایسے ایسے خطرناک ہتھیار اور دفاعی نظام موجود ہیں کہ وہ برطانیہ کے ان ٹینکوں کو بھی ناکام کر دیں گے کیونکہ ایک روز قبل ہی روسی فوج نے یوکرین کے ڈونیسک میں تعینات ناسیمس یعنی نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا حالانکہ امریکہ کے اس ڈیفنس سسٹم کی طاقت کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے لیکن روس کے ہتھیاروں کے آگے امریکہ کا یہ ہتھیار بھی کارگر ثابت نہ ہو سکا اس لیے یہاں قابلِ غور امر یہ ہے کہ کیا برطانیہ کے ان ٹینکوں سے یوکرینی فوج ہاری ہوئ بازی جیت پائیں گے اور برطانیہ کے ٹینک یوکرین جنگ کا تختہ الٹ دیں گے ۔
تبصرے