چوبیس فروری کا دن جیسے جیسے قریب آ رہا ہے زیلینسکی کو خطرہ بھی قریب منڈلاتا دکھائ دے رہا ہے
- 07, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: آج سے ٹھیک 22 روز قبل اٹھارہ جنوری 2023 ء میں جنگ کی آگ میں جل رہے یوکرین کے دارالحکومت کیو میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا اس حادثے میں یوکرین کے تین وزراء کی جا ن چلی گئ اس وقت اس واقعے کو محض ایک حادثہ یا ہیلی کاپٹر کی کوئ فنی خرابی بتایا گیا لیکن اب یورپی میڈیا نے یہ دعوٰیکیا ہے کہ یہ محض حادثہ نہیں تھا بلکہ روس کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا اور 24 فروری کو جنگ کا ایک سال پورا ہونے پر ولادیمیر پیوٹن کی دھمکی سچ ثابت ہو سکتی ہے اور 24 فروری سے پہلے مسٹر پیوٹن یوکرین جنگ کو بہت بھیانک جنگ میں بدل سکتے ہیں اور جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے مسٹر پیوٹن کی زیلینسکی کے گرد گھیرہ بندی تنگ ہوتی جا رہی ہے ان قیاس آرائیوں سے ولادیمیر زیلینسکی گھبرا گۓ ہیں اور اب وہ یورپی ملکوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ کسی طرح پیوٹن کو جنگ کے حوالے سے بات چیت پر آمادہ کیا جا سکے ۔
;زیلینسکی کی فریاد پر فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کی ہے فرانس کے علاوہ جرمنی بھی چاہتا ہے کہ بات چیت کا راستہ کھلا رہے ماسکو میں چل رہی جنگی تیاریوں نے زیلینسکی کو بہت خوفزدہ کر دیا ہے زیلینسکی کو خود پر خطرہ بہت قریب منڈلاتا دکھائ دے رہا ہے اس لیے زیلینسکی خود بات چیت کیلیے سامنے آنے سے کترا رہے ہیں اور دوسرے ملکوں کے ذریعے بات چیت سے معاملے کو سلجھانا چاہتے ہیں حالانکہ امریکی نیوز ویب سائٹ ڈیلی بیس کو دیے جانے والے ایک انٹر ویو میں اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ پیوٹن زیلینسکی کو نہیں ماریں گے کیونکہ جنگ کی شروعات میں بینیٹ نے پیوٹن سے یہ پوچھا تھا کہ کیا آپ زیلینسکی کو مارنا چاہتے ہیں تو مسٹر پیوٹن کا جواب تھا کہ وہ زیلینسکی کو نہیں ماریں گے اس کے بعد بینیٹ نے فون پر زیلینسکی سے بات بھی کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود زیلینسکی کو پیوٹن کا خوف اس قدر ہے کہ اس کو پیوٹن کی کہی ہوئ بات پر بھی یقین نہیں ہے اسی لیے وہ اب پیوٹن سے بات چیت کیلیے دوسرے ملکوں کے ذریعے دباؤ بڑھا رہے ہیں ۔
تبصرے