ترکیہ اور شام کے لوگوں نے بارہ گھنٹوں میں تین مرتبہ قیامت خیز منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا
- 07, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: ترکیہ سے ملنے والی خبروں اور تصویروں سے دل دہل جاتا ہے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور چاروں طرف بکھری لاشیں دیکھ کر دنیا سہم گئ ہے ترکیہ کے لوگوں پر بارہ گھنٹوں میں تین مرتبہ قیامت ٹوٹ پڑی سب سے پہلے صبح ساڑھے چار بجے کے بعد پھر دن کو ساڑھے دس بجے شدید زلزلے کے دوسرے جھٹکے اور پھر تیسری مرتبہ رہی سہی کسر دن تین بجے کے تیسرے جھٹکوں نے پوری کر دی جو عمارتیں پہلے وار سے ہل گئ تھیں وہ دوسرے جھٹکوں میں زمین بوس ہو گئیں اور جن عمارتوں میں دراڑیں آگئ تھیں وہ تیسرے وار میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں کچھ لوگ خوف کے مارے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو ہزاروں افراد ملبے تلے دب کر دم توڑ گۓ یہ ایسا دل دہلا دینے والا منظر ہے کہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
ترکیہ میں ہی ان زلزلوں نے قیامت برپا نہیں کی بلکہ اس کے ارد گرد کئ ملکوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓ لیکن ترکیہ کے ساتھ ساتھ ایک اور مسلمان ملک شام میں بھی ان زلزلوں نے تباہی مچا دی افسوسناک خبر یہ ہے کہ ان بارہ گھنٹوں کے دوران آنے والے زلزلوں سے ترکیہ اور شام میں ہلاک ہونے والوں میں سے تقریباً پچیس سو لوگوں کی لاشیں نکال لی گئ ہیں چار ہزار سے زائد لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور دس ہزار سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے ترکیہ اور شام میں ہونے والے اس افسوسناک حادثے کے بعد دنیا بھر کے پچاس سے ساٹھ ملک مدد کیلیے سامنے آۓ ہیں سب سے پہلے امریکہ ، روس ، یوکرین ، فرانس ، بھارت ، پاکستان ، آذربائیجان ، اسرائیل ، یورپی یونین ، مصر اور جرمنی نے اپنی ریسکیو ٹیمیں ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء ترکیہ اور شام میں بھیج دی ہیں روس نے ان تمام ملکوں کیلیے اپنے ہوائ اڈے کھول دیے ہیں جو ترکیہ اور شام کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔
تبصرے