ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی سےاموات کی تعداد 3800 سے تجاوز کرگئی،سیکٹروں عمارتیں تباہ

Turkey Syria

نیوز ٹوڈے: پیرکی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آنے والے زلزلےنے قیامت ڈھا دی۔سوسےزیادہ آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری رہااس کے علاوہ زلزلے کی شدت گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کی گئی ترکیے اور شام میں آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ 8 تھی اس نے سیکڑوں منزلیں تباہ کی۔ایک ہزار 710 عمارتیںں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔دونوں ملکوں میں اموات کی مجموعی تعداد 3800سےتجاوز کرگئی۔ ترکیہ میں اموات کی تعداد 2ہزار 380 سے زائد ہوگئی اس کے علاوہ 14 ہزار483افرادازخمی ہیں۔

ترک صدرطیب اردگان کا کہنا ہے کہ اموات کا اندازہ نہیں لگا جاسکتا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ 45 سے زیادہ ممالک مددکی پیش کش کرچکے ہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1939 کے بعد یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔ شام میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 420 تک جاچکی ہے جبکہ 2100 سےزیادہ افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+