روسی فوج نے یوکرین کے تین اور شہروں کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا

نیوزٹوڈے: یوکرین کے علاقے لوہانسک میں روس اور یوکرین کی فوجوں کے درمیان اس وقت زبردست جنگ جاری ہے روسی فوج یوکرینی ٹھکانوں میں گھس کر یوکرینی فوج کو نشانہ بنا رہی ہے دوئنوں طرف سے لگاتار گولہ باری اور بمباری ہو رہی ہے پورا علاقہ ان توپوں اور گولوں کی آواز سے لرز رہا ہے لوہانسک کے ساتھ ساتھ ڈونیسک اور باخموت کے علاقوں میں بھی دونوں فوجوں نے اپنی پوری طاقت لگا رکھی ہے باخموت میں روسی فوج کے حملے بتدریج بڑھ رہے ہیں اس علاقے میں کئ مہینوں سے تعینات یوکرینی فوجیوں کیلیے روسی فوج کے بڑھتے ہوۓ حملوں کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اب روسی فوج کا مقصد باخموت کو ہر حال میں حاصل کرنا ہے اور اس کیلیے روس نے اپنی خونخوار پرائیویٹ فوج ویگنر گروپ کو جنگ کے میدان میں اتار دیا ہے پیوٹن کے یہ فوجی اپنے سردار کو جیت کا تحفہ دینے کیلیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اسی لیے ویگنر لڑاکے باخموت میں یوکرینی فوج پر قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں ۔

روس نے باخموت پر قبضہ کرنے کیلیے اپنے سب سے خطرناک ٹی 90 ایم ٹینک کو بھی جنگ کے میدان میں اتار دیا ہے روس کا یہ ٹینک یوکرینی فوج کیلیے دوہری مصیبت ثابت ہو رہا ہے یوکرین نے روسی فوج کے ان حملوں کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنی سب سے طاقتور ازوف بٹالین کو باخموت روانہ کر دیا ہے کیونکہ زیلینسکی یہ بات جانتے ہیں کہ اگر باخموت ان کے ہاتھ سے نکل گیا تو ڈونباس کے کئ شہر روسی فوج کے سیدھے نشانے پر آ جائیں گے اور روس کیلیے کئ شہروں تک پہنچنے کا راستہ آسان ہو جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+