لاطویا کی ڈرون فیکٹری میں آگ کیا حادثہ ہے یا ایران کی ڈرون فیکٹری پر حملے کا بدلہ
- 08, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: براعظم یورپ میں واقع ایسا ملک جس کو مغربی یورپ اور روس کا درمیانی پل کہا جاتا ہے وہ ملک لاطویا ہے جہاں ڈرون بنانے والی ایک بہت بڑی فیکٹری واقع ہے لاطویا میں تیار ہونے والے ڈرونز نیٹو کے تقریباً تمام ملکوں میں بھجواۓ جاتے ہیں اور روس یوکرین جنگ میں بھی لاطویا یوکرین کی ڈرونز سے مدد کرتا رہا ہے جس پر روس کئ مرتبہ لاطویا کو گھمبیر نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے لیکن اس کے باوجود لاطویا نے یوکرین کو مدد جاری رکھی آج لاطویا کی اس ڈرون فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئ جس سے فیکٹری کو بھاری نقصان ہوا آگ بجھنے تک فیکٹری کا ایک بڑا حصہ جل کر راکھ ہو گیا یہ بات ابھی سامنے نہیں آئ کہ کیا یہ ایک حادثہ ہے یا کوئ سازش ۔
یہاں قابلِ غور امر یہ ہے کہ چند روز قبل ہی ایران کی اس ڈرون فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں سے روس کو ڈرونز بھجواۓ جا رہے تھے اور تقریباً ایک ہفتہ بعد ہی لاطویا کی اس فیکٹری پر حملہ ہوا جہاں سے یوکرین کو ڈرونز بھجواۓ جا رہے تھے تو ان حملوں سے یہ سوال اٹھتے ہیں کہ کیا لاطویا کی ڈرون فیکٹری کو تباہ کر کے ایران کی ڈرون فیکٹری پر حملے کا بدلہ لیا گیا ہے لاطویا کی یہ فیکٹری مکمل طور پر امریکہ کے کنٹرول میں ہے جو روس اور ایران دونوں سے چڑتا ہے اور یہ فیکٹری جس ملک میں ہے اس کو بھی دو ہفتے قبل روس نے بہت بڑی دھمکی دی تھی کیونکہ روس کو اولمپک سے باہر نکالنے کیلیے لاطویا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا جس سے روس کی لاطویا سے ناراضگی مزید بڑھ گئ تھی ۔
تبصرے