رمضان قادروف نے پولینڈ کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ بہت جلد پولینڈ کو ایک اور یوکرین بنا دیں گے
- 08, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے روس کے چیچن کمانڈر رمضان قادروف کا بڑا بیان سامنے آیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ یورپ کے شیطانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی یوکرین کو سبق سکھانے کے بعد ہمارا اگلا نشانہ پولینڈ ہو گا اور 2023 کے آخر تک یوکرین میں جنگ ختم ہو جاۓ گی لیکن ہمارا مقصد صرف یوکرین کو ہی نہیں بلکہ تمام یورپی ملکوں کو گھٹنوں پر لانا ہے انھوں نے امریکہ کو بھی نہیں چھوڑا لیکن انھوں نے پولینڈ کو سب سے پہلے ایک اور یوکرین بنانے کا اعلان کیا ہے یعنی اب ان کا اگلا نشانہ پولینڈ بنے گا ۔
روس کی پولینڈ سے شدید ناراضگی اور غصے کی وجہ یہ ہے کہ پولینڈ روس کا پڑوسی ملک ہے اور اس کی زمینی سرحد یوکرین سے بھی لگتی ہے اس جنگ میں پولینڈ نے نہ صرف خود یوکرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے بلکہ یورپی ملکوں سے یوکرین کو ملنے والی مدد بھی پولینڈ کے زمینی راستے یوکرین تک پہنچائ جا رہی ہے یعنی پولینڈ یوکرین اور نیٹو ملکوں کے درمیان پل کا کام کر رہا ہے اور یوکرین کے سب سے زیادہ لوگوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے والا ملک بھی پولینڈ ہی ہے اسی لیے پولینڈ پر روس کا غصہ ساتویں آسمان تک پہنچا ہوا ہے کیونکہ پولینڈ کی وجہ سے ہی یوکرین تقریباً ایک سال سے روس کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے اگر پولینڈ کے راستے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائ بند ہو جاۓ تو یوکرین جیسا ملک روس کے سامنے ایک ہفتہ بھی نہیں ٹھہر سکتا اس لیے روس نے نیٹو میں شامل پولینڈ پر حملے کا اعلان کیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر روس نے پولینڈ پر حملہ کیا تو یہ جنگ روس اور نیٹو کی جنگ ہو گی جو بہت جلد تیسری عالمی جنگ میں بدل جاۓ گی ۔
تبصرے