ترکیہ: زلزلہ سےمتاثرہ علاقوں میں3ماہ کےلئے ہنگامی حالت نافذ
- 08, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے زلزلہ سےمتاثرہ علاقوں میں3مہینوں کے لئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہولناک زلزلے کی وجہ سے نقصانات سے امدادی کاموںمیں دشواری ہورہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار دس شہروں کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا گیا ہے۔ان علاقوں میں تین مہینوں کے لئے ہنگامی حالت نافذ کردگئی ہے۔اس کے علاوہ امدادی کاموں کےلئے5ارب مختص کیےگئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے