سونےکی قیمت میں بڑی کمی،2 لاکھ سےبھی نیچے آگیا
- 08, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے۔سونا 2 لاکھ سےبھی نیچے آگیا ہے۔آل پاکستان جیمزاینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت فی تولہ کے لحاظ سے دو ہزار کم ہوئی ہے۔جس کےبعدسوناایک لاکھ 98 ہزار روپے کاہوگیاہے۔ اسکےعلاوہ10گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی قیمت 11 ڈالراضافے کے ساتھ1880 ڈالرفی اونس ہے۔
مزیدپڑھیں :
عائشہ ظفر
تبصرے