شام میں زلزلہ کے باعث ایک ہی خاندان کے 25 افراد جاں بحق

Cities of Syria

نیوزٹوڈے: بین الااقوامی میڈیاکے مطابق احمد ادریس نامی شخص کے خاندان کے 25 افراد زلزلے کے باعثجاں بحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد احمد ادریس اب شام کے شہر سراقب میں رہ رہےہیں جو خاندان کے 25 افراد کی لاشوں کو دیکھ کر صدمے میں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد ادریس کا کہناہےکہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے یہاں آئے تھے، لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑ لیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام کا کہناہے کہ ترکیہ میں 12 ہزار 391افراد اور شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ابھی بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+