ترکیہ اور شام زلزلہ:اموات کی تعداد 15 ہزارسے تجاوز
- 09, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ کےجیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی مچا دی ۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنانقبرص اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جب کہ اس تباہی کے بعدتین سوسے زیادہ آفٹر شاکس بھی آچکے ہیں۔ ملبے کےنیچاب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکےخدشات ہیں ، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کی وجہ سےزلزلہ متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش کا سامنا ہے، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیاگیاہے۔
ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں،زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ شام میں زخمیوں کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
تبصرے